کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، سید منہاج الدین شاہ چیئرمین منتخب

September 26, 2022

پشاور (وقائع نگار)آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ مرکزی انتخابات برائے 2022/23 مکمل ہوگئے۔ جس کے مطابق سید منہاج الدین شاہ چیئرمین، انوار احمد سینئر وائس چیئرمین، محمود عالم وائس چیئرمین پنجاب اور وفاقی ایریا اسلام آباد زون، صفیہ بانو سندھ، بلوچستان زون سے بلا مقابلہ مرکزی چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(APCEA) کے انتخابات کے لئے قائم الیکشن کمیشن کا اجلاس ایپسیا جم سٹون ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوا۔ الیکشن کمشنر شاہد لطیف کے زیر نگرانی مکمل ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سید منہاج الدین شاہ، انوار احمد، محمود عالم اور صفیہ بانو کے مقابلے میں کسی دوسرے امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان عہدیداروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیاس سے قبل آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس/ گروپ کے لئے حاجی معمور خان اور خالد خان جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے امیدوارن محمد جمیل خان، انوار احمد، حضرت، محمود عالم، فیصل الیاس اور لذیذہ باتون پہلے ہی بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران منتخب ہو چکے ہیں