نہم کے ناقص نتائج کا اساتذہ کو ذمہ دار قرار دینا درست نہیں، پنجاب ٹیچرز یونین

September 26, 2022

لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنمائوں نےکہا ہے کہ حالیہ نہم کلاس بورڈز کے ناقص رزلٹ کا اساتذہ کو ذمہ دار قرار دینا کسی بھی طرح درست نہیں اساتذہ ناموافق حالات کے باوجود ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اساتذہ رہنمائوں چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، رانا انوار، مستنصر باللہ اعوان، سعید نامدار ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں ایک بھی استاد بھرتی نہیں کیا گیا ایک لاکھ اساتذہ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں ،ہزاروں تعلیمی ادارے بغیر ہیڈز کے چل رہے ہیں کرونا نے جہاں ملکی معیشت کو تباہ کیا تو اس کی وجہ سے پوری دنیامیں تعلیمی شعبہ بھی شدید متاثر ہوا۔