صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا شیخوپورہ میں بس اڈوں کا دورہ، موٹر وہیکل ایگزیمینر معطل

September 26, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ نے ناقص کارکردگی پر موٹر وہیکل ایگزیمینر شیخوپورہ کو معطل کر دیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ نے ضلع شیخوپورہ میں بس اڈوں کا دورہ کیا۔ سیکرٹری آرٹی اے کی شکایت پر صوبائی وزیر نے موٹریں وہیکل ایگزیمینر احمد سعید کو موقع پر اپنے فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر معطل کر دیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی خدمت اور فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں۔ ملازمین اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی، ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔