تحریک انصاف کے مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

September 26, 2022

لاہور (خبرنگار) تحریک انصاف نے مختلف ٹاؤن کی سطح پر مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کیے ۔راوی ٹاؤن شالامار ٹاؤن لاہور کینٹ گلبرگ ٹاؤن سمن آباد ٹاؤن اقبال ٹاؤن اوردیگر مقامات پر پارٹی رہنماؤں کی قیادت عبدالکریم خان حاجی فیاض ملک عثمان حمزہ اعوان حماد اعوان حاجی مہتاب بھٹی فاروق خان اعظم خان نیازی فواد رسول عامر خلیل رانا عارف مشتاق مہر نعیم اللہ تاج چوہدری کامران عباس میاں عمر اقبال کی قیادت میں کارکنان نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بجلی کے بلوں کو آگ لگائی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے غریب عوام کو بھوک غربت مہنگائی بے روزگاری کے تحفے دیے ہیں عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔