پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس، نئے عہدیداروں میں لیٹرز تقسیم

September 26, 2022

لاہور (اسپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل کی صدارت میں پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس ہوا ۔ اسلم گل ،جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج اور سیکرٹری اطلاعات فائزہ ملک نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نئے عہدیداروں ڈسٹر کٹ صدور آصف ضیاء ناگرہ ،زاہد زوالفقار خان اور دیگرعہدیداروں اشرف خان ، عامر نصیر بٹ ،عارف خان ،بشارت صدیقی شاہد عباس نصیر احمد چودھری ریاض ،عمرشریف بخاری اورحسن گیلانی میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔ عہدیداروں نے سیلاب زدگان کے لیے عطیات جمع کروائے ۔ چودھری اسلم گل نے کہا کہ اجلاس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی منفی سیاست اور سوچ کی مذمت کی جاتی ہے اور بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح دنیا بھر کے ممالک کے سامنے کشمیر ایشو اور سیلاب زدگان کا ایشو رکھا اس پر ہم ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ جب تک آخری سیلاب زدہ شخص اپنے گھر کو واپس چلا نہیں جاتا تب تک ہم ان کی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔