شاہ سلمان کی سیلاب زدگان کیلئے امداد قابل تحسین ہے، جماعت اہلحدیث

September 26, 2022

لاہور(خبرنگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کی قیادت نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بھائیوں کی طرح مضبوط اور دیرینہ ہیں۔ شاہ سلمان کی سیلاب زدگان کیلئے امداد قابل تحسین ہے ۔جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمان ناصراور حافظ عبدالوحید شاہد نے سعودی عرب کے قومی دن پر موقع پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی عوام کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب عالم اسلام کے لئے مقدس سرزمین ہے جس سے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان والہانہ عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا شہزادہ محمد بن سلمان نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے ہم اپنے عقیدتوں کے مرکز سعودی عرب کی حکومت کے مشکور ہیں جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ا نہوں نے جماعت اہل حدیث کے نامور عالم دین مولانا شمشاد سلفی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی دعوت دین کے لئے وقف کر رکھی تھی۔