ہمارا میچ کمزرو دل ہرگز نہ دیکھیں، فخر زمان

September 26, 2022

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں عمدہ بولنگ کرنے پر فاسٹ بولر حارث رؤف کی تعریف کر دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فخر زمان نے کہا کہ کرکٹ حیرت انگیز کھیل ہے، ہمارا میچ کمزور دل ہرگز نہ دیکھیں۔

فخر زمان نے حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ہمیشہ ایسے ہی گرجتے رہو۔

قومی ٹیم کے بیٹر نے محمد رضوان اور آصف علی کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ کے باعث پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی ہے۔