معروف کاروباری سینٹر ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی

September 26, 2022

کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر آئی ٹی کے کاروبار کے مرکز ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی چھٹی منزل میں لگی آگ تقریباً بجھ چکی ہے، آگ پر قابو پانےکے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ چھٹی منزل پر کمپیوٹر کے ویئر ہاؤس میں لگی تھی۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مختلف سینٹرز سے 6 فائر بریگیڈ اور فائر فائٹر روانہ کیے گئے تھے۔

آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل حسرت موہانی روڈ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی، جبکہ عمارت کو خالی کروالیا گیا۔