کرینہ کپور نے وینیٹی وین میں کھایا ساؤتھ انڈین کھانا

September 26, 2022

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی وینیٹی وین میں کیے گئے لنچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

لنچ میں ان کے ساتھ میک اپ آرٹسٹ، اسٹائلسٹ اور فلم سیٹ سے چند دیگر لوگ بھی شامل تھے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ وینیٹی وین میں کرینہ کپور نے لنچ کے لیے ساؤتھ انڈین ڈش کا انتخاب کیا۔

ان میں دلیہ، جوار یا باجرے کی روٹی، سبزی کا سالن، بیسن اور پھلیوں کی ڈش، ناریل سے تیار کردہ مشروب وغیرہ شامل تھے۔