پاکستان نے برازیلین فٹ بال کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

September 26, 2022

مارسیلو کوسٹار شروڈر نے کہا کہ دوبارہ پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے پر بہت خوش ہوں۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے برازیلین گول کیپنگ کوچ مارسیلو کوسٹا شروڈر کی خدمات حاصل کرلیں۔

پی ایف ایف نے مارسیلو کوسٹا شروڈر کے حوالے سے اعلان کیا کہ غیر ملکی کوچ نے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ جوائن کرلیا ہے۔

پی ایف ایف اعلامیے کے مطابق مارسیلو نومبر 2019ء تک ٹیم کی ورلڈ کپ 2022ء کوالیفائرز کےلیے تیاریوں میں معاون رہے۔

مارسیلو کوسٹار شروڈر نے کہا کہ دوبارہ پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے پر بہت خوش ہوں، صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر پی ایف ایف کا شکرگزار ہوں۔