سردار علی شاہ کے احکامات پر تعلقہ ایجوکیشن افسر حیدرآباد سٹی معطل

September 26, 2022

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کے احکامات پر سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی اور تاخیر پر تعلقہ ایجوکیشن افسر حیدرآباد سٹی امداد علی گوپانگ کو معطل کردیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ درسی کتب کی بڑی تعداد ان کے دفتر میں پائی گئی اور تقسیم نہیں کی گئی۔

ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن سکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے جاری کر دیا ہے۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں سابق ڈائریکٹر اسکول شاہد زمان کے خلاف بھی کراچی کے اسکولوں میں فرنیچر فراہم نہ کیے جانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔