کینیڈا کا کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

September 26, 2022

فوٹو: فائل

کینیڈا نے اکتوبر سے کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے حکومت کینیڈا نے کہا کہ یکم اکتوبر سے کینیڈا میں کورونا وائرس کی تمام سرحدی اور سفری پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔

کینیڈین حکومت کے مطابق مسافروں پر کورونا ٹیسٹنگ، قرنطینہ اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنےکی پابندی نہیں ہوگی۔ جبکہ ہوائی جہازوں اور ٹرینوں میں ماسک پہننے کی پابندی بھی نہیں ہوگی۔