ڈی چوک پر چڑھائی ہوئی تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، اعظم نذیر تارڑ

September 26, 2022

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر چڑھائی ہوئی تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گذشتہ دور کی طرف جائیں تو انہوں نے خواتین تک کو معاف نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال فسطائیت کا دور تھا، سیف اللّٰہ نیازی کیس پر کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن نے تحقیقات کا کہا۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈی جی کی رپورٹ اس ہفتے کے آخر تک آجائے گی، ہمیں قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ ڈی چوک پر چڑھائی کریں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا، ساڑھے 3 سال جو ہتھکنڈے استعمال ہوئے وہ اب استعال نہیں ہو رہے۔