کترینہ کیف کی اسکول میں بچوں کے ساتھ ڈانس پرفارمنس

September 26, 2022

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں تامل ناڈو میں واقع اپنی والدہ کے اسکول کا دورہ کیا۔

انہیں فاؤنڈرز ڈے کے موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

کترینہ کیف نے اسکول کے بچوں کے ساتھ رقص کیا اور بچوں کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحوں کی ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں۔


پہلی تصویر میں کترینہ اپنی والدہ کے ساتھ ربن کاٹ رہی ہیں اور ان کے بھائی سیباسٹین عقب میں کھڑے ہیں۔

پھر ایک ویڈیو کلپ میں باربی گرل طالبات کے ہاتھوں پر تالی مار رہی ہیں، اور آخری تصویر میں انہیں اسٹیج پر بچوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔