لندن کے ہوٹل سے نقدی اور زیورات چوری ہوئے، بھارتی خاتون کھلاڑی کا دعویٰ

September 26, 2022

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر تانیہ بھاٹیہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ لندن کے ہوٹل میں قیام کے دوران ان کے کمرے میں چوری ہوگئی۔

10 ستمبر سے 24 ستمبر تک بھارتی ویمن ٹیم انگلینڈ سے ٹی20 اور ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود تھی۔

تانیہ نے دو ٹوئٹس میں اپنے ساتھ ہونے والی واردات کے متعلق بتایا کہ لندن کے ہوٹل میں کوئی ان کے کمرے میں آیا اور نقدی اور زیورات لے اڑا۔

تانیہ نے بھارتی ٹیم کی ناقص سیکیورٹی پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کروا کے اسے حل کیا جائے گا۔