کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، نوح دستگیر کے اعزاز میں تقریب

September 26, 2022

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ کے لیے 5، 5 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاہورمیں ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں دونوں گولڈمیڈلسٹ کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ آئندہ ایونٹس میں بھی پاکستان کے لیے میڈلز جیت کر لاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اولمپلکس میں 99 پلس کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے پرعزم ہوں۔

نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ گولڈ میڈل کے پیچھے ایک طویل سفر کی کہانی ہے، انجری سمیت دیگر مشکلات آئیں مگر والدین نے بہت سپورٹ کیا۔