ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

September 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں رکشا ڈرائیور اور خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پولیس افسر زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق قائد آباد چوک پر لانڈھی ریلوے پل سے اترتے ہوئے گاڑی کی بریک فیل ہونے سے سڑک کے کنارے کھڑا رکشا ڈرائیور اور ٹریفک پولیس افسرزد میں آنے سے زخمی ہوگئے ، زخمیوں کوجناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں رکشا ڈرائیور نے دم ٹوڑ دیا،زخمی ٹریفک پولیس کے افسر غلام مصطفیٰ کو طبی امداد دی جارہی ہے،پویس کے مطابق حادثہ کےذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سر شاہ سلیمان روڈ عیسیٰ نگری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی تکر سے 80 سالہ لیزا بی بی زوجہ لارجرمسیح ہلاک ہوگئی، سکھن بھینس کالونی روڈ نمبر 7 گول مسجد کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 5 سالہ شاہ زین جاں بحق ہوگیا ،منگھو پیر ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 4 0 سالہ رستم زخمی ہو گیا۔