لوٹ مار کی وارداتیں روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم

September 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں جن میں قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہو رہی ہیں کی ذمہ داری سند ھ حکومت اور وزیر اعلیٰ پر عائد ہو تی ہے،گزشتہ روزجماعت اسلامی ضلع قائدین کے سیکریٹری و سابق یوسی ناظم ولید احمد کے جواں سال بھتیجے کا شارع فیصل پر اور ایک اور نوجوان کا اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوا، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ان وارداتوں کی روک تھام کریں اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں، کراچی کے مستقل رہائشی باشندوں کو خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتے ہوں انہیں کراچی پولیس میں بھرتی کیا جائے، کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم میں اہل کراچی زبردست جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔