ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

September 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل عوامی مرکز کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان عفان کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ،مقتول جماعت اسلامی کے رہنما کا رشتے دار بھی تھا، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو پیر کو ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے ہمراہ عفان کے گھر گئے اور ورثاء سے ملاقات کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی ۔