عزیر بلوچ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ سے متعلق کیس، گواہ طلب

September 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق کیس میں تمام دلائل کی سماعت کے بعد آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا، لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ،ذاکر بلوچ اور انسپکٹر یوسف بلوچ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت سرکاری وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لیاری آپریشن کے دوران عزیربلوچ،ذاکر بلوچ ودیگر ملزمان نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا آزادانہ استعمال کیاتھاجس کا مقدمہ تھانہ کلاکوٹ میں درج کیا گیا تھا، ملزمان کی جانب سے گزشتہ سماعت پر ضمانت سے متعلق درخواست جمع کرائی گئی تھی جو عدالت نے مسترد کردی تھی۔