مانع حمل عالمی دن کے حوالے سے نشتر یونیورسٹی میں تقریبات

September 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوسائٹی آف آبسٹیٹریشن اینڈ گائناکالوجسٹ ملتان چیپٹر اور شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے مانع حمل کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ امراض نسواں کے تینوں وارڈز نے حصہ حصہ لیا۔پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سربراہ شعبہ امراض نسواں کی زیر سرپرستی وارڈ 16 میں ڈاکٹرز کو فیملی پلاننگ کے جدید طریقوں سے روشناس کرانے کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔