لیبر اتحاد یونین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدیداران کا اجلاس

September 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) لیبر اتحاد یونین (رجسٹرڈ)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدیداران کا اجلاس گزشتہ روز جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ہوا،جس میں لیبر اتحاد یونین (رجسٹرڈ)ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے صدر ملک منظور حسین،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان، سرپراست اعلیٰ بلال احمد بھٹہ، سرپراست اعلیٰ دوم ارشد خان بلوچ،چیف ایگزیکٹو عبد الجبار ڈوگر، آصف بھٹہ، عثمان، مشتاق آرائیں ودیگر عہدیداران وکارکنان کے اجلاس میں مشترکہ طور پرفیصلہ ہوا کہ میونسپل ایمپلائز یونین چھوڑ کر لیبر اتحاد یونین(رجسٹرڈ) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے پینل سے آئندہ الیکشن لڑا جائے گا۔