نشتر اسپتال، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح

September 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا۔ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد، شعبہ اپتھلمالوجی اور نیورو سرجری کے سینئر فیکلٹی ممبران سمیت دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔