جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں نعیم اعجاز کی ضمانت

September 27, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔عدالت عالیہ نے تھانہ سول لائن کے جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں نعیم اعجاز کی ایک کروڑ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی ۔