راجہ خرم نواز حملہ کیس میں بری

September 27, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ خرم نواز کو پی ٹی وی حملہ کیس کے تین مقدمات میں بری کرنے کاحکم سنا دیا۔ پیر کو 2014ء دھرنا کے دوران پی ٹی وی پر حملہ میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمہ نمبر201،204اور 205 کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم راجہ خرم نواز عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکیل سید محمد علی بخاری موجود تھے ۔ بریت درخواست پرفریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے تینوں مقدمات میں راجہ خرم نواز کو بری کرنے کاحکم سنادیا۔