جوانوں کی شہادت سے وطن عزیز کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے، جماعت اہلحدیث

September 27, 2022

لاہور(خبرنگار)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی، پروفیسر عبدالمجید، حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمان ناصر اور حافظ عبدالوحید شاہد نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں کی شہادت سے وطن عزیز کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے اور قوم کے سپوتوں کی شہادت سے ہر پاکستانی غم میں ڈوب گیا ہے۔