برطانوی فلاحی ادارے کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے اشیاء سابق گورنر کے حوالے

September 27, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)برطانیہ کے فلاحی ادارے فٹ بال فار پیس کی جانب سے ریلیف اشیاء لے کر پاکستان پہنچ گئی۔ امدادی راشن، ادویات اور کپڑوں پر مشتمل سامان ائیر پورٹ پر فٹبال فار پیس کی طرف سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے حوالے کیا گیا۔ یہ امدادی اشیاء سرور فاؤنڈیشن کے اشتراک سے چارسدہ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی ،چارسدہ میں تین روزہ میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے ۔ چوہدری سرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستانیوں ساتھ دیا ہے۔ حالیہ آزمائش میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ۔ اس کے علاوہ ایڈریان، جوش نارمن، ایڈی بایو ایکینفینوا، بیکیری سگنا اور چرنا سامبا سمیت فٹ بال کھلاڑی پاکستان میں سیلاب کے حوالے سے آگاہی۔