جماعت اسلامی کا بلوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

September 27, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر بڑے احتجاج کا اعلان کردیا جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں ذکر اللہ مجاہد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں لاہور میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو دھوکہ دینے میں عمران خان سے بھی بڑے یوٹرن نکلے ہیں۔ پہلے بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی کا اعلان کیااور پھر دوبار ہ وصولی کا اعلان کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ بجلی کے بلوں میں اووربلنگ اور فیول اجسٹمنٹ کی بھتہ خواری نہیں چلنے دیں گے۔ ہزاروں روپے کے بجلی کے بل غریب اور عام آدمی کیلئے جمع کروانا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ لیسکو کے دفاتر میں اوور بلنگ اور دیگر شکایات لیکر جانے والے شہریوں کیساتھ ناروا سلوک ظلم و بربربت کی انتہا ہے ۔ایسی گھمبیر صورتحال میں جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔