توہین الیکشن کمیشن: عمران، فواد کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

September 27, 2022

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن آج عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کیس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن کو عمران خان کا جواب مقررہ وقت پر موصول نہیں ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے فواد چودھری اور اسد عمر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔