ڈار کی آمد کی خوشی میں ڈالر پمپ کئے گئے، عمران اسماعیل

September 27, 2022

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک نے ڈالر پمپ کئے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پہلے بھی یہی کیا گیا تھا جس کی قیمت آج بھی چکا رہے ہیں۔

واضح رہے کہپاکستان کے قرضے موخر ہونے اور وزارت خزانہ کا قلمدان تبدیل ہونے کی خبروں کے باعث روپے کی قدر میں بہتری واقع ہوئی ہے۔