عمران اشرف کو شاہ رخ خان کی نقل اتارنے پر کتنے پیسے ملے؟

September 27, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بچپن میں شاہ رخ خان کی نقل اتارنے پر اچھی خاصی رقم ملی تھی۔

عمران اشرف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کے ساتھ ساتھ اپنے بچپن کے چند یادگار لمحات کے بارے میں بھی بات کی۔

اداکار نے اپنے بچپن کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں بچپن میں ایک بار شاہ رخ خان کی نقل اتارنے پر پانچ سو روپے ملے تھے۔

واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف کو مشہور ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں ان کے کردار’بھولا‘ سے شہرت ملی۔

بھولا ڈرامہ سیریل’رانجھا رانجھا کردی‘ کا مرکزی کردار تھا، جس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود بھی اس کے گھر والے اس کی شادی ایک مجبور اور غریب لڑکی سے کروا دیتے ہیں اور پھر بھولا اس لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔