ماہرہ خان اور ریما خان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

September 27, 2022

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف و سنیئر اداکارہ ریما خان اور ماہرہ خان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

گزشتہ دنوں بیرونِ ملک نجی چینل کی جانب سے ایوارڈز شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ستاروں نے بھرپور شرکت کی۔

اس شو سے لی گئیں متعدد ویڈیوز، پرفارمنس ویڈیوز اور انٹرویوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

اس شو میں ریما خان اور ماہرہ خان کا بھی آمنا سامنا ہو گیا اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اِن دو بڑی معروف اداکاراؤں نے وہیں رستے میں کھڑے ہو کر باتیں شروع کر دیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی اصل وجہ ماہرہ خان کے باڈی گارڈ کی جانب سے اپنی ڈیوٹی نبھانا بنی۔

ویڈیو میں ماہرہ خان ریما خان سے خوب شیر و شکر ہو کر باتیں کر رہی ہیں جبکہ اُن کا باڈی گارڈ اُنہیں مسلسل ریما خان سے بچانے کے لیے دور کر رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس کے کمنٹ باکس میں اداکاراؤں کو سیلاب زدگان کو بھلا کر ایوارڈز شو میں شرکت کرنے سمیت اُن کے پہناوے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسکرین گریب

صارفین کا ماہرہ خان کے باڈی گارڈ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ماہرہ کا باڈی گارڈ اُنہیں اس وقت کس سے بچانا چاہ رہا ہے۔

صارفین کا حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ماہرہ خان کے آس پاس تو صرف اس وقت ریما خان کھڑی ہیں جو کہ خود ایک خاتون ہیں تو باڈی گارڈ ماہرہ خان کو ریما سے محفوظ کرنا چاہ رہا ہے۔