بابراعظم کے والد بیٹے کے مداح کی خواہش پوری کریں گے

September 27, 2022

فوٹو بشکریہ سوشل انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کی جانب سے بیٹے کے ایک مداح کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھری گئی ہے۔

گزشتہ روز کپتان کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر پاک انگلینڈ سیریز کے برابر ہونے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا۔

اعظم صدیقی کا اپنے انسٹاگرام پر لکھنا تھا کہ پردیس سے دیس والوں کو سلام، میرے خیال میں آج پاکستانی کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ اُس کا آپس کا اتفاق، کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور ایک دوسرے پر سب کا اعتماد اور عوام کی دعا اور پیار جیتا ہے، جو جیتا وہی سکندر، بہادروں نے بہادری سے میچ جیتا اور یہ بات ہماری بہادر قوم سے بہتر کون جان سکتا ہے، پاکستان زندہ باد۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ایک خاتون کا درخواست کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’انکل میرا 6 سالہ بیٹا بابر سے ملنا چاہتا ہے، ہم کیسے پوری کریں اس کی خواہش‘۔

جس کے جواب میں اعظم صدیقی نے خاتون کے 6 سالہ بیٹے، بابراعظم کے ننھے سے مداح کو بیٹے سے ملوانے کی ہامی بھرتے ہوئے لکھا کہ ایک فرشتہ بابر سے ملنا چاہتا ہے، اس سے بڑی بابر کی خوش قسمتی اور کیا ہو گی، ہو جائے گا مجھے وطن واپس آنے دیں۔

اسکرین گریب

بابر اعظم کے والد کے اس جواب پر خاتون مداح نےاعظم صدیقی کا شکریہ بھی ادا کیا۔