حیدرآباد: ٹرانسفارمر کی مرمت پر مرغے کا صدقہ

September 27, 2022

اسکرین گریب

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی میں 5 روز بعد ٹرانسفارمر کی مرمت پر شہری خوشی سے نہال ہو گیا۔

شہریوں کی جانب سے 5 روز بعد ٹرانسفارمر واپس آنے خوشی پر مرغے کا صدقہ دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شہری کو ٹرانسفارمر پر سے مرغے کا صدقہ اتارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری ٹرانسفارمر پر سے مرغے کے صدقے کے وقت مختلف دعائیں بھی کر رہا ہے۔