اسحاق ڈار آج سینیٹ، کل وزارتِ خزانہ کا حلف اٹھائیں گے

September 27, 2022

مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار آج شام 4 بجے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار بطور وفاقی وزیرِ خزانہ کل صبح 10 بجے حلف اٹھائیں گے۔

آئینی لحاظ سے وزیرِاعظم دونوں ایوانوں کے قائد ہوتے ہیں اور انہوں نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں اس عہدے کے لیے نامزد کیا ہے، حکمراں اتحاد نے بھی اس پر اتفاق کیا ہے۔

پارٹی قائد میاں نواز شریف نے انہیں وزیرِ خزانہ کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے پہلے ہی وزیرِ خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اسحاق ڈار کے حلف کے موقع پر پی ٹی آئی کی زیرِ قیادت اپوزیشن نے بنی گالہ کے مشورے پر ایوان میں شور شرابہ کرنے کا پلان بنایا ہے۔