نادیہ افگن حرا مانی کی حمایت میں سامنے آگئیں

September 27, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے سوشل میڈیا پر حرا مانی کی حمایت کی ہے۔

حرا اور مانی نے انڈس اسپتال کے ساتھ مل کر امریکا کے 8 شہروں سے سیلاب زدگان کے لیے 2 ملین ڈالرز کا عطیہ جمع کرکے نادیہ افگن کا دل جیت لیا۔

نادیہ افگن نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ’حرا مانی، مجھے تم پر فخر ہے، تمہاری بونگیاں تو سب بڑھا چڑھا کر بتاتے ہیں مگر جو تم دل سے ایک اچھی اور سادہ انسان ہو، یہ بات بہت کم لوگوں کو پتہ ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’یہ بالکل بھی آسان کام نہیں تھا لیکن تم نے کر دکھایا، اللّٰہ تمہیں اس کا اجر دے‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ حرا مانی اکثر ہی بغیر تحقیق کیے سنجیدہ معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوجاتی ہیں۔