کراچی: 60 لاکھ کا بل،عدم ادائیگی پر پی ایم ٹی اتار دی گئی، مکینوں کا احتجاج

September 27, 2022

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے یوسف گوٹھ میں 60 لاکھ روپے سے زائد کے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک کی جانب سے پی ایم ٹی اتارے جانے کے بعد شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا جو کئی گھنٹے سے جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کے الیکٹرک نے یوسف گوٹھ کی پی ایم ٹی بل کی عدم ادائیگی پر اتار دی، جس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

مظاہرین میں یوسف گوٹھ کے قریب حب ریور روڈ اور ناردرن بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی بحال ہو گی تو دھرنا ختم کریں گے۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق بل کی ادائیگی کے بغیر بجلی فراہم نہیں کر سکتے۔

احتجاج کے باعث حب ریور روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں، سینکروں کنٹینر، ٹرک، بسیں اور گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری حب ریور روڈ پر موجود ہے، تاہم انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر نہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بلوچستان آنے اور جانے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔