شاہ چارلس کی تاجپوشی کے انتظامات کرنے والے ڈرائیور پر 6 ماہ کی پابندی

September 27, 2022

لندن کی ایک عدالت نے ارل مارشل ڈیوک آف نارفولک پر 6 ماہ کیلئے ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیوک نے 7 اپریل کو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیوک آف نارفولک نے ملکہ کی آخری رسومات کی ذمہ داری نبھائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوک پر شاہ چارلس کی تاجپوشی کے انتظامات کی بھی ذمہ داری ہے۔