شہزادہ محمد بن سلمان نومبر کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گے

September 28, 2022

اسلام آباد( محمد صالح ظافر) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں سال نومبر کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کو دروہ کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی تھی۔

اس موقع پر وہ اہم اعلان کریں گے جس میں ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، ان کو پاکستان کے وزیراعظم نے اس وقت پاکستانی دورہ کی دعوت کو دہرایا تھا جب وزیر اعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر باہمی امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہو چکی ہے۔ سفارتی زرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں دورہ کو حتمی شکل دینے کے لئے سفارتی سطع پر کام جاری ہے۔


سعودی ولی عہد کا یہ دورہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔ سفارتی زرائع نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان باہمی مقامی اور بین الاقوامی امور پر تفصلی گفتگو ہوگی.

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے عمران خان کی حکومت کے دوران دونوں ممالک میں تلخی پائی جاتی تھی جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے اس ضمن میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور ان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاوس میں ایک اہم ملاقات منگل کے روز ہوئی ہے۔