شہباز کی آڈیو تصدیق کے بعد الیکشن کمشنر کا عہدے پر بیٹھنے کا کیا جواز، اسد عمر

September 28, 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسدعمر کا کہنا ہے کہ ‏اب تو شہباز شریف نے بھی آڈیو لیک میں ہونے والی بات چیت کی تصدیق کر دی‘ اب چیف الیکشن کمشنر کا عہدے پر بیٹھنے کا کیا جواز باقی ہے؟ ۔منگل کواپنے بیان میں اسدعمر کا کہناتھاکہ شہباز شریف اور وزرا جو الیکشن کمیشن کے ساتھ ملی بھگت میں شامل ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔