کسی شخص کے ناروا رویے پر شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک نہیں ہوسکتا، وزارت داخلہ نے عطاء تارڑ کے دعوؤں کی تردید کردی

September 28, 2022

اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ حکام کی جانب سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کی تردید کردی گئی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا تھا کہ مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کرنیوالوں کا پاکستانی پاسپورٹ کینسل کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ ہلڑبازی اور ہراساں کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ کسی شخص کے ناروا رویے پراس کا شناختی کارڈ بلاک ہوسکتا ہے نہ پاسپورٹ۔ وزارت داخلہ حکام نے اس معاملے میں کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلاک کرنے کے لیے قانونی تقاضے الگ ہیں۔