لاہور، تیسری جماعت کے بچے پر بجلی چوری کا الزام، عبوری ضمانت منظور

September 28, 2022

کراچی(جنگ نیوز)لاہور کی مقامی عدالت نے بجلی چوری کے الزام میں تیسری جماعت کے بچے کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم بچے کو 50 ہزار روپےکے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکا بھی حکم دے دیا۔ عدالت نے تھانہ مصری شاہ کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بچے پر الزام ہےکہ اس نے بجلی چوری کے لیےکھمبے پر تار لگایا تھا۔