دادی ضرور ہوں لیکن کسی کی دادا گیری نہیں چلنے دوں گی، شیری رحمٰن

September 28, 2022

کراچی(جنگ نیوز)سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور پی پی سینیٹر شیری رحمن کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا،ایک موقع پر شیری رحمن نے کہا کہ دادی ضرور ہوں لیکن کسی کی داداگیری نہیں چلنے دوں گی۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کی ایوان بالا کی رکنیت کی حلف برداری کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ارکان کو چپ کرانے کی کوشش کی۔