ریڈ لائن منصوبہ، لاگت 505؍ ملین ڈالر، کوشش ہے نہ بڑھے، شرجیل میمن

September 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی لاگت 505؍ ملین امریکی ڈالرز ہے، لیکن بڑھتے ہوئے افراط زر سے منصوبے کی لاگت بڑھ رہی ہے، تاہم سندھ حکومت چاہتی ہے کہ منصوبے کی لاگت نہ بڑھے اور منصوبہ وقت پر مکمل ہو۔ وہ یہاں ٹرانس کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں بورڈکے اراکین سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، منیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن ( ر) الطاف ساریو، جسٹس ( ر) شائق عثمانی، سروش حشمت لودھی، رخسانہ راہوجہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) ٹرانس کراچی واصف اجلال اور شمائل سکندر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بی آر ٹی ریڈ لائن پراجیکٹ کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے لیے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کا ہر ماہ کم از کم ایک اجلاس کیا جائے، ابتدائی طور پر بورڈ کے ہر مہینے 2اجلاس ہوں گے۔