طوفان ’آئی این‘ فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

September 28, 2022

فائل فوٹو

کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان آئی این ’’Ian‘‘ امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا ہے، طوفان کے آج ٹکرانے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں اسکولوں اور ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا، 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 5 ہزار نیشنل گارڈز کو فعال کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں اس شدت کا طوفان گزشتہ 100 برس میں نہیں آیا۔

دوسری جانب کیوبا میں 200 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی آندھی نے سیکڑوں مکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

طوفان کے باعث درخت اکھڑ گئے جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔