کراچی: گزشتہ روز پکڑے گئے انتہائی مطلوب 4 ملزمان کے مزید 3 ساتھی گرفتار

September 28, 2022

اسکرین گریب

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے دوران 2 زخمیوں سمیت 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان نے اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مدثر، شوکت عرف شوکی اور اسد شامل ہیں، جن کے قبضے سے 5 لاکھ روپے نقد، 3 پستول اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کے 4 ساتھی گزشتہ روز زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے، ملزمان کا یہ گروپ 7 افراد پر مشتمل تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کیش اسنیچنگ کی 31 وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔