ڈار کے حلف کے بعد وزیرِ اعظم کا مفتاح کیلئے تعریفی ٹوئٹ

September 28, 2022

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے حلف اٹھانے کے بعد مفتاح اسماعیل کے لیے تعریفی ٹوئٹ کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی بطور وزیر خزانہ عوامی خدمات کو سراہنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے شدید معاشی بحران میں مشکل ترین کام کیا، انہوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کامیابی سے بات چیت کی۔

دوسری جانب مفتاح اسماعیل نے تعریف کرنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔