سائفر لیک سے متعلق عمران خان کے ردّ عمل پر ریحام نے کیا کہا؟

September 28, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تو ٹھیک ہیں، وہ کھلاڑی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان نے عمران خان کے سائفر لیک پر دیئے ردّ عمل پر کہا کہ پہلے کھیل کھیل میں ملک کی معیشت دھرنوں کے ذریعے تباہ کی، پھر کھیل کھیل میں اقتدار پر مسلط ہو کر معیشت کا بیڑا غرق کیا۔

انہوں نے کہا کہ آخر میں خط سے کھیل کر ملک کے سفارتی تعلقات تباہ کرنے کی پوری کوشش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سائفر لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کو شہبازشریف وغیرہ نے لیک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بڑا اچھا کیا جوسائفر لیک کردیا، اس کے اوپر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ہے، یہ ایکسپوز کریں گے تو کھیلیں گے۔