حسن علی نے شاندار بولنگ پر عامر جمال کی تعریف کردی

September 28, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں اپنا ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال کی تعریف کردی۔

دوسری اننگز کے آخری اوور میں عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 5 رنز سے شکست دے دی۔

اس فتح کے ساتھ ہی 7 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2-3 کی برتری حاصل ہوگئی۔

فاسٹ بولر حسن علی نے میچ میں عامر جمال کی بولنگ کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔

حسن علی نے کہا کہ عامر جمال نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی۔