عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، 'حاجی زبیر علی

September 29, 2022

پشاور ( وقائع نگار) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ʼمنتخب چئیرمینز اورنیبر ہڈ سیکرٹری عوام کے مسائل حل کرنے میں اپناکردار نبھائیں ʼ گذشتہ روز سٹی کونسل ہال میںایک اجلاس ہوا جس میں اے ڈی ( سی آرایم ایس ) نادرا عبدالصمدʼاسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات وحید الرحمانʼ چئیرمینز اخونزادہ زاہد اللہʼ نورغلامʼ آفریدی خان ʼخان رحمان ʼ نیک محمد عارف ʼعمران نوید ʼدیگر چیئرمین اورنیبرہڈ سیکرٹریوں نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمینز اور سیکرٹریو ں نے اپنی مشکلات سے مئیر پشاور کو تفصیل سے آگاہ کیا جن میں برتھ سرٹیفیکٹ ʼمیرج سرٹیفیکٹ ʼ ڈیتھ سرٹیفیکٹ ʼ نادراسسٹم کے حوالے سے مشکلات بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا جبکہ چیئر منیوںنے کہاکہ بعض اوقات لڑکا پاکستانی ہوتاہے اورلڑکی افغانی ہوتی ہے کہ جبکہ بعض اوقات لڑکی پاکستانی ہوتی ہے اور لڑکا افغانی ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات پیش آتی ہے جس پر نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے قانونی تفاضوں کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا اور کہاکہ کوئی شخص قانون سے بالاترنہیں ہرکام قانون کے دائرہ اختیار میں ہونا چاہیے اور جو سرکاری لوازمات ہوتے ہیں اسے پورا کرنا ہوتاہے اس موقع پر انہوںنے نادرا کی طرف سے مشکلا ت اور انکے حل کے حوالے سے تفصیل سے تجاوزیر اور گفتگوکی اور نادرا کی طرف سے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ اکثر یونین کونسلوں میں برتھ ʼڈیتھ سرٹیفیکٹ اور میرج سرٹیفیکٹ کے حوالے سے مشکلات بارے بات چیت کی گئی ʼ اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ منتخب چئیرمینز اور نیبرہڈ سیکرٹری عوام کو سہولیات انکی دہلیز پرفراہم کریں اور عوام کے لیے سہولیات پیداکریں ʼ انہوں نے کہاکہ آئندہ سٹی کونسل کے اجلا س میں نادرا کی طرف سے نادرا آفیسرآئینگے اورچیئرمینوں کے نادرا کی طرف سے مسائل ہوسکیں گے ۔